27 جون، 2018، 3:05 PM

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کے 273 ملین ڈالر مالیت کے غیر قانونی اثاثے برآمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کے 273 ملین ڈالر مالیت کے غیر قانونی اثاثے برآمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق سے اب تک 273 ملین ڈالر کی مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات برآمد کرائے جا چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق سے اب تک 273 ملین ڈالر کی مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات برآمد کرائے جا چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے ملائيشيا کےسابق وزير اعظم نجيب رزاق کے گھر، دفاتر اور دیگر مقامات سے تحويل ميں ليے گئے اثاثوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ان ثاثوں کی ماليت لگ بھگ 273 ملين ڈالر بنتی ہے جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے زیر استعمال تھے۔  سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ روسماء منصور پر آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات ہیں۔ واضح رہے کہ ملائيشيا کے نئے وزير اعظم مہاتير محمد نے ذمہ دارياں سنبھالتے ہی سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے چار ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر عمل در آمد کرنے کے لیے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

News Code 1881751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha