مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں پارلیمنٹ کی نگراں کمیٹی کے ترجمان بہروز نعمتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے صدر حسن روحانی کےنام ایک خط میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی ٹیم ملک کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے لہذا صدر حسن روحانی کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنی اقتصادی ٹیم کو تبدیل کردیں۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ مہینوں سے حکومت کی اقتصادی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کے نمائندوں کو حکومت کی اقتصادی ٹیم سے زبردست شکایت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے نمائندوں نےصدر حسن روحانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اقتصادی ٹیم کو تبدیل کردیں۔
آپ کا تبصرہ