مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب حکومت کی طرف سے کی خواتین کو گاڑی خود چلانے کی اجازت کے بعد پہلے ہی روزخاتون ڈرائیور سے پہلا حادثہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت 28 سال بعد ملی ہےجس کے پہلے ہی روزعبد العزیز روڈ پر خاتون ڈرائیور کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ۔حادثے میں خاتون ڈرائیور محفوظ رہیں، حادثے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا اگلا حصہ زمین کی جانب جبکہ گاڑی کا پچھلا حصہ ہوا میں معلق ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ 28 سال سے وہابی نظریہ کے مطابق عورتوں پر گاڑی چلانے کے سلسلے میں پابندی عائد تھی جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔۔
سعودی عرب حکومت کی طرف سے کی خواتین کو گاڑی خود چلانے کی اجازت کے بعد پہلے ہی روزخاتون ڈرائیور سے پہلا حادثہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
News ID 1881702
آپ کا تبصرہ