مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک طرف سعودی عرب کی اسرائیل اور غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ ساز باز کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ مظآلم کا سلسلہ بھی جاری ہے اسرائیل نے تازہ کارروائی میں غرب اردن میں فلسطینیوں کی فصلیں نذرآتش کردی ہیں۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل سلمان الفارسی کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی کالونی کے آباد کاروں نے بورین قصبے کی عنوۃ کے مقام پر موجود زرعی اراضی ، زیتون کے باغات اور پھل دار باغات میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں باغات اور فصلیں جل کر خاکستر ہوگئی۔
ایک طرف سعودی عرب کی اسرائیل اور غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ ساز باز کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ مظآلم کا سلسلہ بھی جاری ہے اسرائیل نے تازہ کارروائی میں غرب اردن میں فلسطینیوں کی فصلیں نذرآتش کردی ہیں۔
News ID 1881646
آپ کا تبصرہ