22 جون، 2018، 12:53 PM

پرویز مشرف نے پارٹی کی سربراہی سے استعفی دیدیا

پرویز مشرف نے پارٹی کی سربراہی سے استعفی دیدیا

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سربراہی سے دیا گیا اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کوبھجوادیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پرویزمشرف کانام پارٹی صدارت سے ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔  واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ پرویز مشرف کو تاحیات نا اہل قرار دے چکی ہے ، اے پی ایم ایل 2010 میں بنی تھی لیکن نااہلی کے باعث مشرف کی سربراہی پارٹی رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹ تھی ۔اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا تھا اور پارٹی رجسٹرڈ نہ ہونے پر مشرف نے استعفیٰ بھجوادیا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اگر پارٹی رجسٹرڈ کرانی ہے تو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کراکے نیا سربراہ منتخب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔

News ID 1881594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha