مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔انھوں نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے بدھ کو اپنا استعفیٰ صدر آصف علی زرداری کو بھجوا دیا ہے۔جسٹس فخرالدین جی ابراہیم پچھلے سال تئیس جولائی کو چیف الیکشن کیمشنر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ان کے عہدے کی معیاد پانچ سال تھی جبکہ اس سے قبل اس عہدے کی معیاد تین سال کے لیے تھی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمانکے مطابق فخرالدین جی ابراہیم نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ چونکہ عام انتخابات کے بعد نئی پارلیمنٹ اقتدار میں آگئی ہے لہٰذا اُس کو موقع دیا جائے کہ وہ نیا چیف الیکشن کمشنر نامزد کرے۔
آپ کا تبصرہ