مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈامیں امریکی سفیرکو قتل کرنے کی دھمکیوں بھرا خط اور مشکوک سفیدپاوڈرموصول ہوا ہے۔ کینیڈامیں امریکی سفیرکیلی کرافٹ کودھمکی آمیزخط کےساتھ مشکوک سفیدپاوڈربھیجاگیا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی۔کینیڈین وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ سفیرکودھمکیاں انتہائی ناقابل قبول ہیں،خط میں امریکی صدر اورانکےاہل خانہ کوبھی دھمکیاں دی گئی ہیں ۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ خط کے ساتھ بھیجا گیامشکوک سفید پاؤڈرنقصان دہ نہیں۔ امریکی صدرٹرمپ نےکینیڈین وزیراعظم کوجی7اجلاس کےموقع پربےایمان اورکمزورکہاتھا ۔
کینیڈامیں امریکی سفیرکو قتل کرنے کی دھمکیوں بھرا خط اور مشکوک سفیدپاوڈرموصول ہوا ہے۔
News ID 1881468
آپ کا تبصرہ