6 جون، 2018، 7:37 PM

چین میں ایک کان میں بارودی مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک

چین میں ایک کان میں بارودی مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک

چین کے شمالی علاقے میں واقع کان میں بارودی مواد پھٹنے سے 12 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شمالی علاقے میں واقع کان میں بارودی مواد پھٹنے سے 12 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔  شمالی چین کے صوبے لیاؤننگ میں واقع خام لوہے کی کان کے داخلی راستے پر بارودی مواد پھٹ گیا۔ بارودی مواد کو ایک ٹرک کے ذریعے لایا گیا تھا جسے کان کے اندر لے جانا تھا تاہم داخلی راستے میں ہی بارودی مواد پھٹنے سے کان دب گئی جس کے نتیجے میں 12 کان کن ہلاک ہوگئے جب کہ 25 کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا۔ دو کان کن ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ واضح رہے چین کی منافع بخش صنعت کان کنی میں حفاظتی اقدامات اپنائے نہیں جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے حادثات معمول بن گئے ہیں گزشتہ برس مئی میں ایک کان میں گیس کے اخراج کے باعث 18 کان کن ہلاک ہو گئے تھے اسی طرح دسمبر میں ایک کان میں دھماکے سے 58 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

News ID 1881239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha