ترکی میں کشتی ڈوب جانے سے 6 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

ترکی میں بحر متوسط میں ایک کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 9 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں بحر متوسط میں ایک کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 9 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ انطالیہ میں بحر متوسط میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا ہے جس میں16 افراد سوار تھے۔حادثے میں 2 نامعلوم مرد ،ایک خاتون اور چھے بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ان میں 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔ ذرائع‏ کے مطابق کشتی پر سوار افراد غیر قانونی طور پر یورپ کی طرف جا رہے تھے ۔ مرنے والے تمام افراد کی قومیت کے بارے میں بھی پتہ نہیں چل سکا۔ جس جگہ کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے،اس کے نزدیک یونان کا جزیرہ کاسٹیلوریزو واقع ہے۔

News Code 1881206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =