19 ستمبر، 2016، 2:58 PM

تھائی لینڈ میں کشتی دریا میں ڈوبنے سے 15 شہری جاں بحق

تھائی لینڈ میں کشتی دریا میں ڈوبنے سے 15 شہری جاں بحق

تھائی لینڈ میں مسلمان زائرین سے بھری کشتی دریا میں ڈوبنے سے 15 شہری جاں بحق جبکہ 11 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں مسلمان زائرین سے بھری کشتی دریا میں ڈوبنے سے 15 شہری جاں بحق جبکہ 11 لاپتہ ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں اور ریسکیو اہلکاروں کا سرچ آپریشن جاری ہے ، حادثہ گزشتہ روز دریائے چاؤ پھرایا میں پیش آیا،جب مسافروں سے بھری کشتی ایک رکاوٹ پر چڑھنے سے دریامیں ڈوب گئی۔
کشتی میں 100 افراد سوار تھے جبکہ کشتی میں صرف 50 مسافروں کی ہی گنجائش تھی ۔

News ID 1867024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha