13 مئی، 2018، 5:07 PM

البرادعی کی عرب ممالک کو ایران اور ترکی کے ساتھ مصالحت کی تاکید

البرادعی کی عرب ممالک کو ایران اور ترکی کے ساتھ  مصالحت کی تاکید

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اور مصر کے ممتاز سیاستداں محمد البرادعی نے عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ایران اور ترکی کے ساتھ مصالحانہ رویہ اختیار کریں اور کشیدگی کو فروغ دینے سے پرہیز کریں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اور مصر کے ممتاز سیاستداں محمد البرادعی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ایران اور ترکی کے ساتھ  مصالحت کریں اور عرب ممالک کو ایران اور ترکی کے ساتھ کشیدگی ختم کردینی چاہیے۔ البرادعی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عرب ممالک میں شدید اور پیچیدہ اختلافات رونما ہوگئے ہیں۔ عربوں کے باہمی اختلافات نے غیر عرب ہمسایہ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ البرادعی نے کہا کہ جنگ طلبی سے بحران مزید بڑھتے ہیں مذاکرات کے ذریعہ مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کرنے چاہیے اور عرب ممالک کو دوسروں کے ایجنڈے پر کام کرنے کے بجائے حکمت عملی سے کام لینا چاہیے البرادعی نے کہا کہ میں عرب ممالک کے ترکی اور ایران کے ساتھ اختلافات کی کہرائی سے آگاہ ہوں ۔ میں جانتا ہوں ترکی اور مصر کے درمیان شدید اختلاف ہے ۔ سعودی عرب کا ایران کےساتھ اختلاف ہے لیکن ان اختلافات کو ختم کرنے کے لئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور باہمی اختلافات کو جنگ کے بجائے مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

News ID 1880686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha