مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے گارڈن ٹاﺅن میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے دونوں پائلٹ بھی محفوظ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے پرانے ایئر پورٹ (والٹن ایئر پورٹ )سے چھوٹا الٹرالائٹ طیارہ تربیتی پرواز کیلئے روانہ ہوا ۔ طیارہ نچلی پرواز کر رہا تھا اور جیسے ہی کلمہ چوک کے قریب پہنچا تو اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ طیارے میں دو پائلٹس ہشام اور فہیم سوار تھے جن کا کہنا ہے کہ طیارے میں جھٹکے لگنا شروع ہوئے تو انہوں نے اسے کسی کھلی جگہ پر لینڈ کرنے کی کوشش کی۔ برکت مارکیٹ کے قریب 2 سے 3 کنال کے رقبے پر مشتمل گھر کا بڑا لان دیکھ کر وہاں طیارے کو اتارنے کی کوشش کی لیکن طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ ٹرینڈ پائلٹ ہشام کا کہنا ہے کہ جب طیارہ زمین کے قریب پہنچا تو دونوں پائلٹس نے فوری طور پر گھر کے لان میں چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں ٹرینی پائلٹ فہیم معمولی زخمی ہوا جبکہ ہشام خود محفوظ رہا۔
پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے گارڈن ٹاﺅن میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے دونوں پائلٹ بھی محفوظ ہیں۔
News ID 1880579
آپ کا تبصرہ