8 مئی، 2018، 11:45 AM

پاکستانی فوج کے سربراہ کا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کا عزم

پاکستانی فوج کے سربراہ  کا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کا عزم

پاکستانی فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا پوری قوم کا عزم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا پوری قوم کا عزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں سدرن کمانڈ نے بلوچستان حکومت کے اشتراک سے دوسری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا اہتمام کیا تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ورکشاپ میں اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی جب کہ 2 ہفتے جاری رہنے والی ورکشاپ کا مقصد سکیورٹی امور سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ آرمی چیف نے دوسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا قومیت نہیں ہوتی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا پوری قوم کا عزم ہے خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

News ID 1880561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha