4 مئی، 2018، 12:04 AM

نواز شریف نے جمہوریت اور پاکستانی اداروں کو نقصان پہنچایا

نواز شریف نے جمہوریت اور پاکستانی اداروں کو نقصان پہنچایا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں ، انہوں نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں ، انہوں نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جمہوریت، اداروں اور سیاست کو نقصان پہنچایا، یہاں کوئی مودی کا یار بننا چاہتا ہے تو کوئی کھانا کھلانا اور کوئی انڈسٹری لگانا چاہتاہے،ہر ایک کا اپنا ایجنڈاہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں قوم و ملک ہے، ایسا لگتا ہےحکمرانوں کو قوم سے نہیں باہر کی دنیا سے پیار ہے، پی پی پی کو پتہ ہے پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔

آصف علی زرداری نے عمران خان کی سیاست پربھی تنقید کی اور کہا کپتان صاحب کی ڈیفنس اورخارجہ پالیسی کہاں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ہمسائیوں سےاچھے تعلقات تھے، وہ وقت دور نہیں جب کامیابی پی پی پی کے قدم چومے گی۔

News ID 1880468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha