مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ اٹک میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اٹک میں بسال روڈ پر گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کی جگہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ