3 مئی، 2018، 6:14 PM

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قائد اعظم کی تصویر ہٹانے پر ہنگامہ

علی گڑھ مسلم  یونیورسٹی میں قائد اعظم کی تصویر ہٹانے پر ہنگامہ

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویرراتوں رات غائب کرنے پر طلبہ نے پرزور احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویرراتوں رات غائب کرنے پر طلبہ نے پرزور احتجاج کیا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر یونیورسٹی سے ہٹانے پر یونیورسٹی طلبہ پھٹ پڑے اورحکمراں جماعت اوربی جے پی کے خلاف رہنما ستیش کمارکے خلاف نعرے لگائے۔ واقعے کی رپورٹ درج کرانے کیلئے تھانے جانے والے طلبہ پرپولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ، لاٹھی چارج میں کئی طلبہ زخمی بھی ہوئے۔ بی جے پی رہنما ستیش کمار نے وائس چانسلر سے محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق محمدعلی جناح کو1938میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی ۔ سینیئربھارتی صحافی اور تجزیہ کار کلدیپ نائر نےکہا کہ قائداعظم ایک بڑے آدمی تھے ان کی تصویر نہیں ہٹانی چاہیےتھی ۔

News ID 1880457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha