مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرمظفر گڑھ کا سرکاری اسپتال میدان جنگ بن گیا، زمین کے تنازع پر 2 گروہوں کی لڑائی کے دوران اسپتال میں کرسیوں، طبی آلات، تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، لڑائی میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں 2 برادریوں میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوگیا، واقعہ میں زخمی ہونے والے پرہاڑ برادری کے 6 افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا تو مخالف برادری کے لوگ بھی اسپتال پہنچ گئے،جس کے بعد اسپتال میدان جنگ بن گیا۔ فریقین ایک دوسرے پر کرسیاں، طبی آلات،تھپڑ اور گھونسے برساتے رہے۔ لڑائی کے باعث اسپتال میں موجود طبی عملہ اور مریض بھی بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔اسپتال کی لڑائی میں مزید 6 افراد زخمی ہوگئے، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری بھی اسپتال پہنچ گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پاکستان کے شہرمظفر گڑھ کا سرکاری اسپتال میدان جنگ بن گیا، زمین کے تنازع پر 2 گروہوں کی لڑائی کے دوران اسپتال میں کرسیوں، طبی آلات، تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، لڑائی میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
News ID 1880451
آپ کا تبصرہ