مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے شعبان المعظم کی اعیاد اور حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے 715 قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت کی۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے اعیاد شعبانیہ اور ولی عصر امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کمیشن نے 715 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست سےموافقت کی اور اسے منظور کرلیا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے شعبان المعظم کی اعیاد کی مناسبت سے 715 قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت کی۔
News ID 1880415
آپ کا تبصرہ