20 اکتوبر، 2013، 2:49 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے موافقت

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے موافقت

مہر نیوز/20 اکتوبر/2013ء:رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1241 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1241 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے اعیاد قربان اور غدیر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ مرکزی کمیشن نے1241 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست موافقت اور اس کو منظور کرلیا ہے۔

News ID 1829474

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha