6 اپریل، 2018، 12:16 PM

برطانیہ کو جھوٹی خبریں نشر کرنےاور آگ سے کھیلنے سے پرہیز کرنا چاہیے

برطانیہ کو جھوٹی خبریں نشر کرنےاور آگ سے کھیلنے سے پرہیز کرنا چاہیے

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسلے نبینزیا نے کہا ہے کہ برطانیہ کو روس کے خلاف جھوٹی خبریں گَھڑ نے اور آگ سے کھیلنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور روس کے خلاف غلط پروپیگنڈے پر معافی مانگنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسلے نبینزیا نے کہا ہے کہ برطانیہ کو روس کے خلاف جھوٹی خبریں گَھڑ نے اور آگ سے کھیلنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور روس کے خلاف غلط پروپیگنڈے پر معافی مانگنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس اور برطانیہ کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسلے نبیزیا  نے الزام عائد کیا کہ برطانیہ سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے حوالے سے محض غلط پروپیگنڈہ کر رہا ہے، اس طرح کی الزام تراشی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے جس کے نتائج خود برطانیہ کے لیے اچھے ثابت نہیں ہوں گے۔

ویسلے نبیزیا نے کہا کہ روس نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور بڑی قوتوں کے مظالم کی مذمت کی ہے شاید اسی وجہ سے ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت غیر حقیقی اور بے بنیاد خبر  پھیلائی جارہی ہے، یہ الزامات خوفناک اور غیر مصدقہ ہیں جس کا مقصد دنیا بھر میں روس کی ساکھ خراب کرنا ہے لیکن روس کو بدنام کرنے والے منہ کی کھائیں گے اور اس کھیل سے سوائے ناکامی کے ان کے ہاتھ کچھ نہ آئے گا۔

News ID 1879858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha