3 اپریل، 2018، 12:31 AM

لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں بڑی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہیں

لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں بڑی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہیں

پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان بھر پور جواب دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں کیط رف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان بھر پور جواب دیے گآ۔ پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کریں گے اور آج بھی چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہوں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ہر طرح کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستانی وزير خارجہ نے کشمیر میں جاری کشیدگی پر بھی افسوس کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان طاقت کے ذریعہ کشمیری تحریک کو دبانا چاہتا ہےالبتہ اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔

News ID 1879787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha