31 مارچ، 2018، 7:29 PM

روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل " سرمت " کا تجربہ کیا ہے یہ میزائل بیک وقت 24وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل " سرمت " کا تجربہ کیا ہے یہ میزائل بیک وقت 24وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ روس کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق آواز کی رفتار سے 5گنا تیز میزائل کا تجربہ ملک کے شمال میں واقع ایک پورٹ سے کیا گیا اور میزائل نے اپنے ابتدائی اہداف حاصل کرلیے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل شیطان نامی میزائلوں کی جگہ لے گا جو اپنی مدت پوری کرنے والے ہیں۔ روس  کے حکام کے مطابق  سرمت میزائل کی رینج کی کوئی حد نہیں اور یہ کسی بھی میزائل دفاعی حصار سے گزر سکتا ہے اور 10ٹن تک دھماکہ خیز مواد لے جاسکتا ہے۔

News ID 1879742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha