20 مارچ، 2018، 11:31 AM

مصر نے عفرین پر ترکی کے قبضہ کو غاصبانہ قراردیدیا

مصر نے عفرین پر ترکی کے قبضہ کو غاصبانہ قراردیدیا

مصری حکومت نے شام کے کرد نشین شہر پر ترکی کے قبضہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے غاصبانہ قبضہ قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری حکومت نے شام کے کرد نشین شہر پر ترکی کے قبضہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے غاصبانہ قبضہ قراردیا ہے۔

مصری حکومت نے عفرین پر ترکی کی فوجی یلغار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے فوجی حملے کے نتیجے میں عفرین سے لاکھوں کی تعداد میں شہری در بدر ہوگئے ہیں ۔ مصر نے ترکی کو دہشت گردوں کا حامی ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے داعش کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

News ID 1879491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha