مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے روس کے صدر پوتین کو صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے عالمی اور علاقائي سطح پر روس اور تہران کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران ماسکو کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ صدر روحانی نے روس ميں صاف اور شفاف انتخابات منعقد ہونے پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے نئے صدارتی دور میں روس اور ایران کے باہمی تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے روس کے صدر پوتین کو صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1879477
آپ کا تبصرہ