عراقی وزیراعظم کے سکیورٹی انچارج ایک حملے میں جاں بحق

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے سکیورٹی انچارج جنرل شریف اسماعیل عبید کو صدر تحریک کے حامیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے سکیورٹی انچارج جنرل شریف اسماعیل عبید کو صدر تحریک کے حامیوں نے فائرنگ کرکے  قتل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسپیشل فورس کے کمانڈر اور وزیراعظم حیدر العبادی کے سیکیورٹی انچارج شریف اسماعیل کو بغداد واپس آتے ہوئے صدر تحریک کے حامیوں نے حملہ کرکے ہلاک کردیا، کمانڈر شریف اسماعیل وزیراعظم کے دورے کے حفاظتی انتظامات کو مکمل کرنے کے لیے سامراء گئے تھے جہاں سے واپسی کے دوران صدر کی حامی تنظیم  السلام  نے ہلاک کر دیا۔ السلام گروہ  کے حملوں میں شریف اسماعیل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کے تین محافظ زخمی ہو گئے ہیں۔

News Code 1879357

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =