13 مارچ، 2018، 12:13 PM

انقلاب اسلامی کی حفاظت ایرانی حکام کی اہم ذمہ داری ہے

 انقلاب اسلامی کی حفاظت ایرانی حکام کی اہم ذمہ داری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ آیت اللہ جنتی نے انقلاب اسلامی کی اہمیت ، اس کی حفاظت اور بقا کے سلسلے میں پیش کی گئی قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی حفاظت ایرانی حکام کی اہم ذمہ داری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ آیت اللہ جنتی نے انقلاب اسلامی کی اہمیت ، اس کی حفاظت اور بقا کے سلسلے میں پیش کی گئی قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی حفاظت ایرانی حکام کی اہم ذمہ داری ہے۔

آیت اللہ جنتی نے آیت اللہ شاہ آبادی کی وفات پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ نصر اللہ شاہ آبادی نے انقلاب سے قبل اور انقلاب کے بعد گرانقدر خدمات انجام دیں اور مرحوم ہر محاذ پر فعال، سرگرم اور موجود رہے ۔

آیت اللہ جنتی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی عمر بابرکت 40 سال تک پہنچ گئی ہے اور اس عرصہ میں اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف شعبوں ميں خاطر خواہ ترقی کی ۔ دشمن کی اقتصاد؛ پابندیوں اور سیاسی اور بین الاقوامی دباؤ اور سازشوں کے باوجود  ایران ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

آیت اللہ جنتی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ انقلاب اسلامی کے سائے میں عوام کی بھر پور خدمت کریں اور حکومت کے اعلی عہدوں پر ایسے افراد فائز نہ کریں جن میں عوام کی خدمت کا جذبہ نہیں پایاجاتا  اور انھیں اسلامی انقلاب سے کوئي محبت نہیں۔ آیت اللہ جنتی نے حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام خدمات کے لئے انقلاب افراد سے استفادہ کرے۔

News ID 1879336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha