31 جولائی، 2009، 4:06 PM

آيت اللہ جنتی

وزراء کو معرفی کرنے سے قبل صدر پارلیمنٹ کےنمائندوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کریں

وزراء کو معرفی کرنے سے قبل صدر پارلیمنٹ کےنمائندوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کریں

تہران کے عارضی امام جمعہ اور گارڈین کونسل کے سکریٹری آيت اللہ جنتی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں صدر احمدی نژاد پر کابینہ کے بعض وزراء کو برطرف کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر احمدی نژاد وزراء کے لئے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے قبل پارلیمنٹ کےنمائندوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے عارضی امام جمعہ اور گارڈین کونسل کے سکریٹری آيت اللہ جنتی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں صدر احمدی نژاد پر کابینہ کے بعض وزراء کی برطرفی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر احمدی نژاد وزراء کے لئے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے قبل پارلیمنٹ کےنمائندوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کریں۔ آیت اللہ جنتی نے کہا کہ حالیہ صدارتی انتخابات سالم ترین انتخابات منعقد ہوئی ہیں اور اگر یہ انتخابات باطل ہیں تو گذشتہ 30 سال کے انتخابات بھی باطل ہیں کیونکہ ان پر بھی گارڈین کونسل کی نگرانی رہی ہے اور وزارت داخلہ نے منعقد کرایا ہے انھوں نے کہا کہ ان انتخابات کو غلط قراردینے کے لئے بیرون ملک  4 سال قبل سے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ آيت اللہ جنتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن ایران کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ایرانی عوام اور حکام کو ہوشیار رہنا چاہیے۔

 

News ID 921398

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha