25 فروری، 2018، 11:23 PM

شمالی کوریا نے امریکہ کی نئی پابندیوں کو جنگی اقدام قراردیدیا

شمالی کوریا نے امریکہ کی نئی پابندیوں کو جنگی اقدام قراردیدیا

شمالی کوریا نے امریکہ کی طرف سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کو "جنگی اقدام" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو بڑھارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کی طرف سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کو "جنگی اقدام" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو بڑھارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے  بیان جاری کیا ہے جس میں امریکہ پر جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے لاحق خطرے کے پیش نظر پیانگ یانگ جوہری ہتھیار رکھتا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ دونوں کوریا کے باہمی روابط میں ہونے والی بہتری کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سرمائی اولمپکس کے دوران جنوبی اور شمالی کوریا نے کامیابی کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ان پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے انھیں شمالی کوریا کے خلاف اب تک کی "سب سے بڑی پابندیاں" قرار دیا اور متنبہ کیا تھا کہ اگر یہ کارگر ثابت نہیں ہوئیں تو ان کا دوسرا مرحلہ بھی سامنے آئے گا۔ذرائع کے مطابق امریکہ دنیا بھر منجملہ جزیرہ نما کوریا میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

News ID 1878989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha