23 فروری، 2018، 4:57 PM

ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے

ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی  نے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی اے ای اے نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں  کہا ہے کہ ایران تین سال قبل عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کررہا ہے اس کے علاوہ ایران یورینئم کی کم افزودگی کی شرط پر بھی قائم ہے اور اس حوالے سے اپنی حدود سے تجاوز نہیں کررہا۔ٓئی اے ای اے کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ایرانی نائب وزیر خارجہ  نے گزشتہ روز دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا اگر ہمیں عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے ملنے والے اقتصادی اور معاشی فوائد سے دور رکھا گیا تو تہران اس معاہدے سے علیحدگی بھی اختیار کرسکتا ہے۔

News Code 1878937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha