23 فروری، 2018، 3:37 PM

ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے 1915 میں آرمینیائی شہریوں کے قتل کو نسل کشی قراردیدیا

ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے 1915 میں آرمینیائی شہریوں کے قتل کو نسل کشی قراردیدیا

ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے ترکی میں 1915 میں آرمینیائی شہریوں کے قتل کو نسل کشی قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے ترکی میں 1915 میں آرمینیائی شہریوں کے قتل کو نسل کشی قراردیدیا ہے۔ ادھر ہالینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا نظریہ ہالینڈ کی حکومت کا سرکاری نظریہ نہیں ہوگا۔ اس اقدام سے ہالینڈ اور ترکی کے باہمی تعلقات میں کشیدگی کا خدشہ ہے۔ ترکی نے ہالیںڈ کی پارلیمنٹ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

News ID 1878930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha