21 فروری، 2018، 11:04 AM

لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام / 3 دہشت گرد گرفتار

لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام / 3 دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہر لاہور میں سکیورٹی فورسزنے لاہور میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں سکیورٹی فورسزنے لاہور میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورسز نے 3 وہابی دہشت گردوں شعیب الرحمان، عبدالرحمان اور عامر سلیم کو گرفتار کرکے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو مغل پورہ سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جن کا تعلق وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا اور دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1878884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha