مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہندوستانی وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ، ہندوستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات کسی اور ملک کے لئے خطرے اور نقصان کا باعث نہیں ہیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنی تمام ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے اور دونوں قوموں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے سلسلسےميں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔
صدر حسن روحانی نے ہندوستان میں فارسی زبان کے فروغ کو دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے میں اہم قراردیتے ہوئے کہا فارسی زبان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔
اس ملاقات میں ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی نے چابہار بندرگاہ کو علاقاائی سطح پراقتصادی اور تجارتی پیشرفت کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا ہندوستان ایران کے ساتھ ہمہ گیر تعلقات کا خواہاں ہے ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعاون دونوں ممالک کے لئے اہم ہے اور اس سلسلے میں چابہار بندرگاہ علاقائی اور عالمی تجارت میں تحول لانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ