16 فروری، 2018، 11:04 AM

پاکستان کا مزید فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

 پاکستان کا مزید فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

پاکستان نے مزید فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی سعودی عرب کی سرحدوں پر تعینات نہیں کئے جائيں گے بلکہ ان کی نوعیت تربیتی اور مشاورتی مشن کی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے مزید فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی سعودی عرب کی سرحدوں پر تعینات نہیں کئے جائيں گے بلکہ ان کی نوعیت تربیتی اور مشاورتی مشن کی ہوگی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی کے سکیورٹی تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج سعودی عرب سمیت خلیج فارس تعاون کونسل  کے دیگر رکن ممالک سے بھی دوطرفہ سکیورٹی تعاون  کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر بنانا چاہتی ہے۔ با خبر ذرائع کے مطابق پاکستان غیراعلانیہ طور پر یمن جنگ میں سعودی عرب کو بھر پور مدد فراہم کررہا ہے پاکستان سعودی عرب کے فوجیوں کو تربیت فراہم کرنے کے بہانے سے اپنے فوجی وہاں منتقل کررہا ہے پاکستان کے 5000 فوجی سعودی عرب میں پہلے سے موجود ہیں جبکہ مزید ایک ہزار سے زائد فوجی سعودی عرب بھیجے جائیں گے البتہ پاکستانی حکام کی اس بات پر تاکید رہی ہے کہ ان کے فوجی یمن جنگ کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستانی فوجیوں کو سعودی عرب کی سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

News ID 1878769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha