مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اس وقت سعوی عرب میں 1125 پاکستانی فوجی افسران اور دوسرے رینک کے اہلکار تعینات ہیں اور ان اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔ پاکستانی وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ سب سے زیادہ فوجی تعاون کے معاہدے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ہر سال پانچ مرتبہ فوجی مشقیں ہوتی ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت 1125 پاکستانی فوجی افسران اور دوسرے رینک کے اہلکار سعودی عرب میں تعینات ہیں اور ان اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس اتحاد سے متعلق سعودی عرب سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اس وقت سعوی عرب میں 1125 پاکستانی فوجی افسران اور دوسرے رینک کے اہلکار تعینات ہیں اور ان اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔
News ID 1861185
آپ کا تبصرہ