7 فروری، 2018، 11:13 AM

امریکہ ثالث نہیں بلکہ اسرائیل کا حامی اور طرفدار ہے

امریکہ ثالث نہیں بلکہ اسرائیل کا حامی اور طرفدار ہے

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین میں امریکہ ثالث کا کردار ادا نہیں کررہا بلکہ اسرائیل کی طرفداری اور جانبداری کررہا ہے لہذآ امریکہ مسئلہ فلسطین میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں " بیت المقدس اسلامی جوانوں کے دارالحکومت " نامی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین میں امریکہ ثالث کا کردار ادا نہیں کررہا بلکہ وہ اسرائیل کی طرفداری اور جانبداری کررہا ہے لہذا امریکہ مسئلہ فلسطین میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ بیت المقدس کے بارے میں اصل فیصلہ کرنے والے فلسطینی عوام ہیں اور وہ ہرگز بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرارنہیں دیں گے۔ کیونکہ یہ شہر عربی، اسلامی اور عیسائی ہے۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کا حامی اور طرفدار ہے لہذآ اسے مسئلہ فلسطین کے بارے میں اب ثالثی کا کوئی حق نہیں ۔ محمود عباس نے کہا کہ ہم اپنی جگہ کسی کو فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

News ID 1878563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha