26 جنوری، 2018، 2:50 PM

ترکی کا عفرین پر قبضہ نہ کرنے کا اعلان

ترکی کا عفرین پر قبضہ نہ کرنے کا اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی کا شام کے سرحدی اور کرد نشین شہر پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی کا شام کے سرحدی اور کرد نشین شہر پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اردوغان نے کہا کہ زیتون شاخ نامی فوجی کارروائی ان لوگوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ ہے جو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں ترکی کا حق تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

اردوغان کا کہنا ہے کہ وہ شام کے شہر منبج پر بھی حملہ کریں گے منبج میں اس وقت کچھ امریکی فوجی تعینات ہیں۔ ادھر امریکی صدر نے کہا ہے کہ ترک فوجیوں کو شام میں تعینات امریکی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ سے گریز کرنا چاہیے۔

News ID 1878304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha