مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو شام میں امریکی فوجیوں سے تنازعہ نہیں کھڑا کرنا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو خبردار کیا ہے کہ ترک فوج کو شام میں امریکی فوجیوں سے کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران امریکی صدر نے شام میں جاری ترک فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک فوجی کارروائی سے شام میں ہمارے مشترکہ اہداف کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ترکی کو شام میں جاری فوجی کارروائی فوری بند کرنی چاہیے بصورت دیگر یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔ ترک صدر اردوغان نے بھی امیرکہ پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت ترک کردے اور ترکی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا حصہ نہ بنے۔ واضح رہے کہ شام کو تباہ کرنے میں امریکہ ، سعودی عرب ، اسرائیل اور ترکی نے اہم کردار ادا کیا لیکن ترکی اب اس اتحاد سے دور ہوگیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو شام میں امریکی فوجیوں سے کوئی تنازعہ نہیں کھڑا کرنا چاہیے۔
News ID 1878282
آپ کا تبصرہ