مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے عراق کے جوانوں، کھیل اور ورزش کے وزیر عبدالحسین عبدالرضا عبطان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق سکیورٹی بحران سے خارج ہوگیا ہے اور اب عراق اور ایران کے درمیان اقتصادی اور سماجی امور کو فروغ دینے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
لاریجانی نے عراق اور ایران کے دیرینہ تاریخي اور مذہبی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں ایران اور عراق کی قوموں کو بنایادی کردار ہے انھوں نے کہا کہ عراق سکیورٹی بحران سے خآرج ہوگیا ہے ۔ عراقی قوم ، حکومت اور فوج نے ملکر دہشت گردوں کی جعلی خلافت کا خآتمہ کردیا ہے۔ عراق اور ایران کو اب سیاسی اور سکویرٹی شعبوں کے علاوہ اقتصادی اور سماجی شعبوں پربھی اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے اور باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینا چاہیے۔
اس ملاقات میں عراق کے جوانوں، کھیل اور ورزش کے وزير نے ایرانی قوم کی طرف سے سخت شرائط میں عراقی قوم اور حکومت کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے کہا کہ ایران کی عراق کے ساتھ مثبت تعاون کی بنیاد پر داعش کو شکست ہوئی اور ایران کا خطے میں مثبت کردار قابل تعریف ہے۔
آپ کا تبصرہ