26 دسمبر، 2017، 10:17 AM

چین میں پاکستان ، افغانستان اور چین کے وزراء خارجہ کا اجلاس

چین میں پاکستان ، افغانستان اور چین کے وزراء خارجہ کا اجلاس

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں  پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں افغان امن عمل، اقتصادی تعاون، سی پیک، باہمی دلچسپی کے امور اور تینوں ممالک کے تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے انتہا پسندی کا خاتمہ بہت ضروری ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تینوں ممالک میں اتفاق رائے ہے، پاکستان اور چین افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

News ID 1877607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha