20 دسمبر، 2017، 4:56 PM

میانمار میں ایک قبر سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

میانمار میں ایک قبر سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

میانمار فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ راکھائن کی ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے گاؤں سے ایک اجتماعی قبر سے 10 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ راکھائن کی ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے گاؤں سے ایک اجتماعی قبر سے 10 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میانمار کی فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ایک قبر سے 10 لاشیں ملی، جنہیں ہفتے کے آغاز میں راکھائن کے مونگدو ٹاؤن شپ کے گاؤں میں دفنایا گیا تھا۔ میانمار کے آرمی چیف کے فیس بک پیچ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس قبر کے پیچھے سے متعلق معاملات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور اگر اس میں کوئی سیکیورٹی اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔لاشیں نکالنے والی ٹیم کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ لاشوں کی حالت سے لگتا ہے کہ انہیں حال ہی میں قتل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم فرق نہیں کرسکتے کہ کون سی لاش کس کی ہے کیونکہ ہم نے صرف ڈھانچے اور ہڈیاں دیکھی ہیں۔واضح رہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں مسلمان اقلیتوں کے اخراج کے لیے میانمار کی فوج کی جانب سے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا تھا۔

News ID 1877483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha