مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے آئندہ برس سے سیاحت کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔سعودی عرب کے سیاحتی ادارے کے سربراہ سلطان بن سلمان نے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ سال 2018ء میں ہم سیاحتی ویزے کا اجرا شروع کردیں گے، ویزے کا حصول آسان بنانے کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔ سلطان بن سلمان نے کہا کہ ہمارے کمیشن کا مقصد سیاحوں کی تعداد میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا ہے، ہمارے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب کے مقامی شہری سیاحت کی مد میں سالانہ 20 ارب ڈالر خرچ کرتے ہیں اس میں کمی کے پیش نظر سیاحتی مقامات کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے پر کام جاری ہے اور اب سیاحتی ویزوں کے اجرا سے اس آمدنی میں اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی عرب تیل کی گرتی ہوئی قیمت کے سبب ریاست کی کم ہوتی ہوئی آمدنی کو بڑھانے کے لیے نت نئے ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہے، جن میں سعودی عرب میں موجود ہر غیر ملکی اور اہل خانہ پر ٹیکس کا نفاذ، خام تیل کی قیمت میں اضافہ، تمباکو اور سافٹ ڈرنک پر گناہ ٹیکس عائد کرنا اور دیگر اقدامات شامل ہیں جب کہ سعودی عرب خود کو انتہا پسندی اور قدامت پسندی سے باہر لانے کے لیے بھی مختلف اصلاحات میں مصروف ہے جن میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ اور فٹ بال میچز کے لیے گراؤنڈ جانے کی اجازت سرفہرست ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب اپنے ہمسایہ ممالک کے لئۓ بھی ایک خطرے کے طور پر ابھر رہا ہے سعودی رعب نے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے جبکہ قطر کے ہوائی ، زمینی اور سمندری راستے بند کررکھے ہیں اور عراق ، شام اور لبنان میں بھی سغعودی عرب کی مداخلت شواہد نمایاں ہیں۔
سعودی عرب نے آئندہ برس سے سیاحت کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔
News ID 1876876
آپ کا تبصرہ