14 نومبر، 2017، 11:56 AM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے ایک وفد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گيا

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے ایک وفد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گيا

ہلال احمر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام معزی کی قیادت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے ایک وفد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گيا ہے جہاں وہ امدادی کارروائیوں کا قریب سے جائزہ لےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہلال احمر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام معزی کی قیادت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے ایک وفد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گيا ہے جہاں وہ امدادی کارروائیوں کا قریب سے جائزہ لےگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بھی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے کرمانشاہ پہنچ گئے ہیں ۔صدر حسن روحانی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں اور امدادرسانی کے کاموں کا جائزہ  لیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی صوبوں کرمانشاہ، کردستان اور ایلام میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 423 جبکہ زخمیوں کی تعداد 7370 تک پہنچ گئی ہے۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سول اور فوجی ادارون کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ سرعت اور دقت کے ساتھ جاری ہے۔

News ID 1876655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha