14 نومبر، 2017، 11:04 AM

صدر حسن روحانی کرمانشاہ پہنچ گئے

صدر حسن روحانی کرمانشاہ پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے کرمانشاہ پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے کرمانشاہ پہنچ گئے ہیں ۔صدر حسن روحانی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں اور امدادرسانی کا کاموں کا جائزہ  لیں گے۔ وزیر داخلہ اور وزیر صحت گذشتہ روز ہی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے تھے ۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔  صدر حسن روحانی بحران پر کنٹرول پانے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 423  جبکہ زخمیوں کی تعداد 7370 تک پہنچ گئی ہے۔

News ID 1876653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha