صدر روحانی کا کرمانشاہ کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے ہمراہ نوروز منانے کافیصلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کرمانشاہ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ریلوے اسٹیشن سمیت کئی ترقیاتی پراجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے صدر حسن روحانی نے کرمانشاہ کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے ہمراہ نوروز منانے کافیصلہ بھی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کرمانشاہ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ریلوے اسٹیشن سمیت کئی ترقیاتی پراجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے صدر حسن روحانی  نے کرمانشاہ کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے ہمراہ نوروز  منانے کافیصلہ بھی کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کرمانشاہ کے ریلوے اسٹیشن کے افتتاح  کے بعد کرمانشاہ سے مشہد مقدس کے لئے پہلی ریل گاڑی کو بھی ہری جھنڈی دکھائی ۔صدر حسن روحانی نے قصر شریں میں زلزلہ سے متاثرہ گاؤں فتاح کا دورہ بھی کیا اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر حسن روحانی نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بہت جلد کرمانشاہ کے عوام کے لئے مستقل مکانات کی تعمیر کا کام مکمل کردےگی ۔

News Code 1879501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =