مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے صدر میشل عون نے سعودی عرب میں جبری اور قہری طور پر مستعفی ہونے والے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو واپس وطن آنے کی اجازت نہ دینے پر سعودی عرب سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ لبنانی صدر نے کہا کہ لبنان کے وزير اعظم کو سعودی عرب میں جبری طور پر روکنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ لبنانی صدر نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب نے ایک ہفتہ تک لبنان کے وزير اعظم کو لبنان واپس آنے کی اجازت نہ دی تو اس کے خلاف سکیورٹی کونسل میں باقاعدہ شکایت کی جائے گي۔
لبنانی صدر نے سعد حریری کو واپس آنے کی اجازت نہ دینے پر سعودی عرب سے وضاحت طلب کرلی
لبنان کے صدر میشل عون نے سعودی عرب میں جبری اور قہری طور پر مستعفی ہونے والے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو واپس وطن آنے کی اجازت نہ دینے پر سعودی عرب سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
News ID 1876599
آپ کا تبصرہ