مہر خبررساں ایجنسی نے العبریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے اپنےشہریوں کولبنان چھوڑنےکا حکم دیدیا ہے جبکہ سعودی عرب میں لبنان کے مستعفی وزير اعظم سعد حریری کی صورتحال مبہم ہے بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے سعد حریری کو نظر بند کردیا ہے اور اسے وطن واپس جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ادھر لبنان کے وزير خارجہ جبران باسل اور صدر میشل عون نے سعودی رعب میں سعد حریری کے جبری استعفی اور اس کی نظر بندی پر تشویش کا اظءار کیا ہے ذرائع کے مطابق سعد حریری لبنان میں چونکہ سعودی عرب کے ایجنڈے پر مکمل طور پر عمل نہیں کرسکا اس لئے اسے سعودی عرب کے عتاب کور غصہ کا سامنا ہے۔
سعودی عرب کا اپنےشہریوں کولبنان چھوڑنے کا حکم / سعودیہ میں سعدحریری کی صورتحال مبہم
سعودی عرب نے اپنےشہریوں کولبنان چھوڑنےکا حکم دیدیا ہے جبکہ سعودی عرب میں لبنان کے مستعفی وزير اعظم سعد حریری کی صورتحال مبہم ہے بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے سعد حریری کو نظر بند کردیا ہے۔
News ID 1876564
آپ کا تبصرہ