9 نومبر، 2017، 1:29 PM

ایران میں سیدالشہداء کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

ایران میں سیدالشہداء کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا اہتمام جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت  تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا اہتمام جاری ہے۔ اس موقع پر مسلمان ماتمی جلوسوں ، مجالس عزا میں شرکت کرکے پیغمبر اسلام(ص)  کو ان کے نواسے کی عظيم قربانی اور ان کے چہلم کی مناسبت سے تعزيت پیش کرہے ہیں ۔ نواسہ رسول  سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے غم میں عزادار اشک افشاں اور ماتم کناں جلوسوں کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے قم میں لاکھوں سوگواروں نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں پہنچ کر بی بی فاطمہ معصومہ (س) کو شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر تعزیت پیش کی ۔مشہد مقدس میں بھی مؤمنین نے حضرت امام رضا علکیہ السلام کے حرم مبارک میں پہنچ کر امام ہشتم کو ان کے دج بزرگوار کا پرسہ دیا۔ اطلاعات کے مطابق عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ کا چہلم کل منایا جائے گا۔

News ID 1876543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha