2 نومبر، 2017، 2:54 PM

امریکہ ہمارا اصلی دشمن ہے/مشترکہ ایٹمی معاہدے کی مخالفت امریکی دشمنی کا کھلا ثبوت

امریکہ ہمارا اصلی دشمن ہے/مشترکہ ایٹمی معاہدے کی مخالفت امریکی دشمنی کا کھلا ثبوت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مدارس اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء سے ملاقات میں فرمایا: امریکہ ایرانی قوم کا اصلی دشمن ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی مخالفت امریکی دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مدارس اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء سے ملاقات میں فرمایا: امریکہ ایرانی قوم کا اصلی دشمن ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی مخالفت امریکی دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے سامراجی طاقتوں سےمقابلے کے  قومی دن کی مناسبت سے مدارس اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء نے ملاقات کی۔ رہبر معظم نے اس ملاقات میں سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں طلباء کے کردار کو اہم قرار دیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یوم اللہ  13 آبان کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کی شناخت اور پہچان بہت ضروری ہے کیونکہ دشمن کو پہچان کر ہی ہم اس کے ایرانی قوم کے خلاف منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی طرف سے جوانوں کو گمراہ اور منحرف کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن منشیات اور غیر اخلاقی مواد کے ذریعہ جوانوں کو منحرف کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن دشمن کی شوم کوششوں کے باوجود ہمارے جوان اس کی مذموم سازشوں سے آگاہ اور باخبر ہیں اور ہمارے جوان انقلاب کے اصلی محافظ اور پاسدار ہیں حالانکہ انھوں نے نہ امام خمینی (رہ) کو دیکھا اور نہ ہی ان کا انقلاب کے پہلے عشرے سے تعلق ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی صدر کے ایرانی عوام کے بارے میں حالیہ توہین آمیز اور احمقانہ بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ ،صرف ایرانی حکومت اور رہبری کا مخالف نہیں بلکہ وہ ایرانی قوم اور اسلام کا مخالف ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کے سامنے عقب نشینی سے اسے مزید جرائت مل جاتی ہے لہذا امریکہ کا مقابلہ ہر صورت میں ضروری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی پیشرفت اور ترقی میں علمی تلاش و کوشش کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمارے جوان ملک کا اہم سرمایہ ہیں اور نوجوان نسل ملک کے آئندہ کے معمار بھی ہیں۔ لہذا جوانوں کو علمی میدان میں پیشرفت  حاصل کرکے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

News ID 1876374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha