23 اکتوبر، 2017، 8:26 PM

امریکی وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ افغان صدر سے ملاقات کے دوران ریکس ٹلرسن نے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے خطے کے اتحادیوں سے مل کر کام کرنا ہے ،یہ امریکہ کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کی نئی امریکی حکمت عملی میں افغان حکومت اور خطے کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن قائم کرنے اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے کام کرنا ہے جو امن مقاصد کے لیے خطرہ ہیں۔ اس موقع پر صدر غنی نے انہیں نئی امریکی حکمت عملی میں تعاون کا یقین دلایا اور افغان عوام کی سلامتی، تحفظ اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا۔ باخـر ذرائع کے مطابق امریکہ کا دہشت گردوں کی پشت پر بھی مضبوط ہاتھ ہے اور وہ خطے میں دہشت گردی کے خآتمہ کے بجائے دہشت گردی کو فروغ دیکر اسلامی ممالک کو کمزور بنا رہا ہے۔

News ID 1876158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha