مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مفاہمت کی کوششیں پہلا بم گرائے جانے تک جاری رہیں گی۔ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ہدایات جاری کی ہیں کہ شمالی کوریا کے ساتھ تنازع کو ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کی جائیں جبکہ ان کوششوں کو پہلا بم گرائے جانے تک جاری رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ جزیرہ نماز کوریا سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مفاہمت کی کوششیں پہلا بم گرائے جانے تک جاری رہیں گی۔
News ID 1875991
آپ کا تبصرہ